چنیوٹ جنرل بس بیوٹیفکیشن ، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

چنیوٹ جنرل بس بیوٹیفکیشن ، تجاوزات کے خاتمے کا حکم

شجرکاری، ٹف ٹائلز کے کام ، مجموعی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گزشتہ روز جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن، بہتری اور بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے مسافر خانے میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایم او آئی محمد نعمان کو ہدایات جاری کیں جن میں ٹائلز ورک کی تکمیل، نئے پنکھوں کی تنصیب، ٹھنڈے اور صاف پانی کے لیے الیکٹرک کولر کی فراہمی، صاف ستھرے اور فعال واش رومز کی دستیابی اور صفائی عملے کی تعیناتی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے احاطہ بس سٹینڈ میں گرین بیلٹ کی بہتری، پودوں اور گھاس کی شجرکاری، ٹف ٹائلز کے کام اور مجموعی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے بھی احکامات دئیے ۔انہوں نے بس اسٹینڈ میں ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے اور غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے کو روکنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے عقب میں ڈمپنگ پوائنٹ کو تبدیل کر کے گرین بیلٹ بنا دیا گیا ہے ، اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈ کو ایک مثالی اسٹیٹ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں