سیف سٹی پراجیکٹ آخری مراحل میں، جرائم میں کمی متوقع
ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کیلئے جدید فیچرز شامل کیے جا رہے :ڈاکٹر نوید
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت چنیوٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سیف سٹی عمارت، مانیٹرنگ سسٹم اور دیگر تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ آخری مراحل میں ہے اور کیمروں کا نظام مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے جدید فیچرز بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق سیف سٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ پولیس کی کارکردگی بھی مزید بہتر ہو گی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔