کمشنر کے جاری ترقیاتی منصوبے رواں سال مکمل کرنیکا حکم

 کمشنر کے جاری ترقیاتی منصوبے رواں سال مکمل کرنیکا حکم

ڈویژن میں مختلف شعبہ جات کی 374 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی پروگرامز کے تحت عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں پر عملدرآمد جاری ہے ۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور جاری سکیموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان کے مطابق ڈویژن میں مختلف شعبہ جات کی 374 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ، جنہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں اور اداروں کے افسربھی شریک تھے ۔کمشنر فیصل آباد نے بعض سکیموں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام جاری منصوبے رواں مالی سال کے اندر مکمل کیے جائیں، جبکہ شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ افسران خود موقع پر جا کر پیشرفت کا جائزہ لیں اور کسی بھی منصوبے کو زیر التواء نہ رہنے دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں