ہسپتال میں دوائی لینے آیا شہری کی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال میں دوائی لینے آیا شہری موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں قمر الدین نامی شہری دوائی لینے کے لئے آیا اور موٹرسائیکل کھڑی کر کے ہسپتال کے اندر داخل ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔