گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م بھاری مالیت کا سامان لے گئے

 گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م  بھاری مالیت کا سامان لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان بھاری مالیت کا سامان لے اڑے ۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ غوثیہ آباد میں ماجد نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائلز، ایل سی ڈی، واٹر پمپ، پنکھے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں