لاؤڈ سپیکر کا استعمال ،فحش گانے چلانیوالے 10 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرتے ہوئے فحش گانے چلانے والے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے چکی چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو لاؤڈ سپیکر پر فحش گانے چلاتے ہوئے علاقہ مکینوں کے لئے درد سر بنے ہوئے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔