سیوریج منصوبہ تاخیر کا شکار جڑانوالہ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا:ڈاکٹر سعید احمد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )امیر جماعت اسلامی تحصیل ڈاکٹر سعید احمد نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج پائپ ڈالے تین ماہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے جڑانوالہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔
حالیہ بارشوں سے سڑکیں بیٹھنے ، گردوغبار، مچھروں کی بہتات اور بے ہنگم ٹریفک نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔