ڈکیتی کی بوگس کال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

 ڈکیتی کی بوگس کال کرنے  کے الزام میں مقدمہ درج

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)تھانہ شورکوٹ پولیس نے ڈکیتی کی بوگس کال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔

اکرام اﷲ نامی شخص نے 15 پر کال کی کہ اس کے ساتھ 3 پلی بدھ رجبانہ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جب پولیس موقع پر پہنچی تو کالر کے حقیقی بھائی انعام الرحمن نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی نے بوگس کال کی ہے اس کی ارشد اور حسنین علی بھٹی کے ساتھ ریت کے ٹیکس پر معمولی جھگڑا ہوا ہے جس پر تھانہ شورکوٹ پولیس نے بوگس کال کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں