تاندلیانوالہ:ٹوٹی سڑکیں،گرد و غبار، شہری بیمار ہو نے گے

تاندلیانوالہ:ٹوٹی سڑکیں،گرد و غبار، شہری بیمار ہو نے گے

فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کی جائے : شہریوں کا مطالبہ

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ شہر کی مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور گندگی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہیں، جبکہ گرد و غبار اڑنے سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اسسٹنٹ کمشنر اقصیٰ امتیاز کے ہمراہ صرافہ بازار، حیدر چوک، ریل بازار، کریانہ بازار، سکول روڈ، مندر روڈ اور گرلز مڈل سکول روڈ کا دورہ کیا اور صفائی و سڑکوں کی خراب صورتحال کا جائزہ لیا۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سڑکوں پر گڑھوں، ناقص صفائی اور دھول مٹی کے باعث آمد و رفت شدید متاثر ہے جبکہ فضائی آلودگی سے مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے اور ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں