چنیوٹ:نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے افسران کا دورہ
ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف سے ملاقات
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور کے 39 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف سے ملاقات کی۔اس موقع پر افسران کی ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مہمان افسران کو خوش آمدید کہا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ضلع کے تاریخی، ثقافتی، صنعتی، جغرافیائی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جاری اقدامات، بیوٹیفکیشن پراجیکٹس اور عوامی فلاح کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔