گوجرہ: ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں

گوجرہ: ڈکیتی و موٹر سائیکل  چوری کی وارداتیں

گوجرہ (نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو مال و زر سے محروم کر دیا۔

چک نمبر 315 ج ب کا رہائشی محمد سفیان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر سے گاؤں جا رہا تھا کہ ٹوبہ روڈ پر چک نمبر 301 ج ب کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔اسی طرح شاہ عالم کالونی کے رہائشی عظمت اللہ کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے اڑے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں