وویمن پولیس کی کارروائی، 3 کمسن بچے بازیاب، ماں کے حوالے

وویمن پولیس کی کارروائی، 3 کمسن  بچے بازیاب، ماں کے حوالے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وویمن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین کمسن بچوں کو بازیاب کرا کے ان کی والدہ کے حوالے کر دیا۔

خاوند نے مبینہ طور پر بیوی پر تشدد کرکے بچوں کو اپنے پاس رکھ لیا اور خاتون کو گھر سے نکال دیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ وویمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار سالہ زمل فاطمہ، سات سالہ سمیر صابر اور زین العابدین کو بازیاب کرا لیا۔پولیس نے تینوں بچوں کو بحفاظت والدہ کے حوالے کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں