میک اپ کے بہانے پارلر سے موبائل اور نقدی چوری

میک اپ کے بہانے پارلر سے موبائل اور نقدی چوری

نامعلوم خاتون دلہن تیار کروانے آئی ،باتوں میں الجھا کر واردات کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں میک اپ کروانے کے بہانے پارلر میں آنے والی خاتون مبینہ طور پر موبائل فون اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئی۔عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ اپنے پارلر پر موجود تھی کہ اس دوران ایک نامعلوم خاتون دلہن تیار کروانے اور میک اپ کروانے کے بہانے پارلر میں داخل ہوئی۔ خاتون نے مبینہ طور پر پارلر مالکن کو باتوں میں الجھا کر نقدی اور موبائل فون چرا لیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں