ڈجکوٹ:نجی سکول کے پرنسپل پر طلبہ پر تشدد کا الزام، بچے بیہوش
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں چک نمبر 258 ر۔ب لماں پنڈ میں واقع ایک نجی مڈل سکول کے پرنسپل پر طلبہ پر مبینہ وحشیانہ تشدد کا الزام سامنے آیا ہے۔
کلاس چہارم کے دو طلبہ احمد اور ابوبکر کو شور کرنے پر پرنسپل ستار گجر نے مبینہ طور پر پرنسپل روم میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شدید گرمی اور خوف کے باعث دونوں بچے بیہوش ہوگئے ۔واقعہ کے بعد جب والدین سکول پہنچے تو پرنسپل مبینہ طور پر غصے میں آگیا اور انہیں دھکے دے کر سکول سے باہر نکال دیا۔متاثرہ بچوں کے والدین نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے۔