ٹو بہ :پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں مؤثر، جرائم میں کمی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کی مؤثر گشت سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور شہریوں کو محفوظ سفر کے مواقع میسر آئے ہیں۔ اہلکاروں کو شہریوں سے خوش اخلاق رویہ رکھنے اور ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس کی ہدایت کی گئی ہے۔