دربار دھولر شریف جانیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 دربار دھولر شریف جانیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ،بارشوں کے بعد صورتحال مزید خراب ہو جاتی

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے 499 گ ب سے دربار دھولر شریف کو جانے والی مرکزی سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ کر گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے ، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ بارشوں کے بعد صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور سڑک پر کیچڑ اور پانی جمع ہونے کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک دربار دھولر شریف جانے والے زائرین کے لیے بھی اہم گزرگاہ ہے ، تاہم طویل عرصے سے اس کی مرمت نہیں کی گئی۔ متعدد بار متعلقہ حکام کو نشاندہی کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس اہم سڑک کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں