جھنگ پولیس کی مؤثر حکمت عملی سے جرائم میں نمایاں کمی

جھنگ پولیس کی مؤثر حکمت  عملی سے جرائم میں نمایاں کمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی قیادت اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے باعث جھنگ میں جرائم کی شرح میں واضح اور حوصلہ افزا کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 2025 اور 2026 کے ابتدائی چار ماہ (یکم جنوری تا 20 اپریل) کے تقابلی جائزے کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں 60 فیصد، رابری میں 51 فیصد، نقب زنی میں 54 فیصد، جبکہ قتل کے واقعات میں 61 فیصد کمی سامنے آئی ۔ گینگ ریپ کی وارداتوں میں 40 فیصد، وہیکلز چوری میں 64 فیصد اور مویشی چوری میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق یہ بہتری بلاامتیاز کریک ڈاؤن کے باعث ممکن ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں