شورکوٹ: اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام درسِ قرآن و حدیث کا انعقاد
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام جامع مسجد بلال موضع 8 گھگھ میں 27 اپریل سوموار بعد از نماز ظہر سنگِ بنیاد کے موقع پر درسِ قرآن و حدیث کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریب میں معروف مذہبی اسکالر قاری اسماعیل عتیق، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی اور مولانا وقاص اکرم خطاب کریں گے ، جبکہ صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم خصوصی شرکت کریں گے۔