جھنگ پولیس کا منشیات اور جھوٹی اطلاعات پر سخت کارروائی کا فیصلہ
منشیات فروشوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن ،تعلیمی اداروں کی نگرانی کا فیصلہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے واضح ہدایت کی کہ جھوٹی اطلاع دینے اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے ، اور تعلیمی اداروں کے اطراف نگرانی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھا جا سکے۔