شورکوٹ:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری شدید مشکلات کا شکار
معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کے مطابق بجلی کی بار بار اور طویل بندش سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں جبکہ طلبہ کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے ۔دکانداروں اور تاجروں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کاروبار شدید متاثر ہے ، جبکہ شدید گرمی میں بزرگ، بچے اور مریض بھی مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں نے حکومت اور واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔