واسا اور جائیکا میں واٹر سپلائی نظام کی بہتری پر تعاون

واسا اور جائیکا میں واٹر سپلائی نظام کی بہتری پر تعاون

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا سے جائیکا کے ٹیکنیکل وفد نے ملاقات کی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا سے جائیکا کے ٹیکنیکل وفد نے ملاقات کی، جس میں ٹیکنیکل اسسٹنٹس پراجیکٹ کی توسیع کے بعد نئے ورک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں بتایا گیا کہ شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے جائیکا کے تعاون سے جاری منصوبے کو وسعت دی گئی ہے ، جس کے بعد تین نئے اہم کام شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان میں واٹر سپلائی کنکشنز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب، واٹر سپلائی نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور بزنس امپروومنٹ شامل ہیں۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے جائیکا کی معاونت قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹرز کے ذریعے پانی کے ضیاع پر قابو پایا جا سکے گا اور استعمال کو ضرورت کے مطابق منظم کیا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف پانی کے ضیاع میں کمی آئے گی بلکہ واسا کی ریونیو ریکوری میں بھی بہتری ممکن ہو گی، جس سے ادارے کی مالی استعداد مضبوط ہو گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں