چنیوٹ پولیس:ویلفیئر اقدامات کے تحت گپ شپ کارنر سیشن

چنیوٹ پولیس:ویلفیئر اقدامات کے تحت گپ شپ کارنر سیشن

ایسے سیشنز سے سینئر اور جونیئر کے درمیان بہتر رابطے کو فروغ ملے گا:ڈاکٹر نوید

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس کے ویژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر نگرانی پولیس اہلکاروں کے لیے گپ شپ کارنر سیشن کا انعقاد کیا گیا،  فیلڈ فورس سے تعلق رکھنے والے افسران، جوانوں اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔اس غیر رسمی اور باہمی مکالمے پر مبنی نشست کا مقصد پولیس فورس کے اندر رینک اور عہدے کی رکاوٹوں کو کم کرنا اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنا تھا جہاں پیشہ ورانہ نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ سننے ، سمجھنے اور شمولیت کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اس موقع پر کہا کہ یہ سلسلہ ایک مسلسل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد ہمدردانہ قیادت، تنظیمی ہم آہنگی اور مثبت ادارہ جاتی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیشنز سے سینئر اور جونیئر افسران کے درمیان اعتماد اور بہتر رابطے کو فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں