ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں انقلابی ورکرز یونین ایف ڈی اے کے عہدیداران نے ڈی جی ایف ڈی اے سے ملاقات کی اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صداقت بلوچ، شیخ عمران، میاں منیب ریاض، رانا فرقان سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے ۔یونین عہدیداران نے محمد آصف چودھری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔قبل ازیں ایم ڈی پنجاب پارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان چدھڑ، ایس پی میاں اکمل، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر افضال چیمہ سمیت مختلف اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی، سماجی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے بھی ملاقات کر کے ترقی پر مبارکباد دی۔