مارکیٹ خریداری کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر انوار الحق نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔