منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

منشیات فروش گرفتار  ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو کے قریب ہیروئن برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا علی عمران جپہ کی سربراہی میں اے ایس آئی عدنان قیصر بسرا نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 71 ج ب سرلی کے رہائشی نواز کو گرفتار کیا۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 1450 گرام ہیروئن اور نقد رقم برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علاقے میں آئس، ہیروئن اور چرس فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں