رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے میں تفضیل نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران اس کے ساتھ بیٹھے نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور راہ فرار اختیار کر گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔