اندھے قتل کا معمہ حل، کزن نے نو جوان کو گولی ماری
معمولی جھگڑا جان لیوا ثابت، لاش چھپانے کی کوشش، 5 افراد کیخلاف مقدمہ
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں کزن کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔پولیس کے مطابق معمولی جھگڑے پر ملزم عنایت شاہ نے فائرنگ کر کے اپنے کزن اقبال شاہ کو قتل کر دیا۔ ملزمان نے بچنے کے لیے لاش آبائی شہر منتقل کر کے معاملہ چھپانے کی کوشش کی۔تاہم تدفین سے قبل غسل کے دوران مقتول کے جسم پر گولی کا نشان سامنے آنے پر حقیقت آشکار ہو گئی۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں عنایت شاہ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔