رجانہ: ٹریفک حادثہ 27 سالہ نوجوان زخمی
رجانہ (نمائندہ دنیا)رجانہ چوک میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ محسن علی زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق محسن علی ہڑپہ سے آئے تھے اور رجانہ چوک پر اترنے کے بعد پیر محل کی طرف پیدل جا رہے تھے کہ ٹوبہ سے کمالیہ جانے والی ایک ایکسیویٹر کرین نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔