کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر لائسنس گاڑیوں کیخلاف کارروائی ہو گی

کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر لائسنس گاڑیوں کیخلاف کارروائی ہو گی

بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس ڈرائیورز پر جرمانے اور مقدمات ہو نگے :عاطف ندیم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عاطف ندیم بھٹی نے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صرف لائسنس یافتہ افراد ہی گاڑی چلانے کے اہل ہیں جبکہ بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس ڈرائیورز پر جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے ۔ڈی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر سے قبل اپنی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں