ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شہری پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو حادثات کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔