پولیس نے گمشدہ بچی کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے کمسن بچی کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔
تھانہ صدر کے علاقے نواب ٹاؤن سے 6 سالہ بچی ام ہانیہ کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔بچی گھر سے باہر نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔ تھانہ صدر پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کر کے بچی کو تلاش کر لیا۔ پولیس نے ورثاء سے رابطہ کرکے بچی کو انکے حوالے کر دیا۔