جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں سائرہ بی بی نامی خاتون نئے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اس کی بیٹی گھر سے مدرسے پڑھنے کے لئے گئی۔ جسے راستے میں ہی ملزم نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور اغواکرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گیا۔ جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔