شہری کو پر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد، رقم چھین لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ رقم چھین لی گئی۔
تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ذیشان نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اسے قابو کر لیا اور حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی جیب سے ہزاروں روپے مالیت کے رقم بھی نکال لی گئی اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔