گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے زیورات، نقدی چوری کر لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر سامان چور لے نکلے۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں زبیر نامی شہری کے گھر کے تالے توڑ کر ملزمان مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔