ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،احتجاج

ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،احتجاج

ورکرز نے ضلع کونسل چوک اور ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر نعرے بازی کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والے ورکرز گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مین شاہراہ کو بند کر دیا۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے منسلک نجی صفائی کمپنی کی جانب سے ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ احتجاج کے دوران ورکرز نے ضلع کونسل چوک اور ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر کچرے کے ڈھیر لگا کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

جبکہ مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔دوسری جانب ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ نجی کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور ملازمین کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں