مولانا اشرف علی کی رحلت نا قابل تلافی نقصان : شبیر احمد عثمانی

مولانا اشرف علی کی رحلت نا قابل  تلافی نقصان : شبیر احمد عثمانی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی کی رحلت نا قابل تلافی نقصان ہے ، ا ﷲ کریم ان کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت عطاء فرمائے اور ان کیلئے صدقات جاریہ بنائے۔

ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کیا،انہوں نے کہا مرحوم دین کے داعی اور انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق عالم دین تھے ۔اخلاص اور اعلی اخلاق ان کا خاصہ تھا۔مولانا مرحوم اپنے والد کے مشن دین اسلام کی اشاعت کے حقیقی داعی تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں