ٹو بہ : اکاؤنٹس آفس میں سہولیات کا فقدان، سائل پریشان

ٹو بہ : اکاؤنٹس آفس میں سہولیات کا فقدان، سائل پریشان

انتظار گاہ، سایہ دار جگہ، پانی کی عدم موجودگی سے باعث اذیت ہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق روزانہ بڑی تعداد میں ریٹائرڈ اور بزرگ شہری پنشن و تنخواہوں کے مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں، تاہم انتظار گاہ، سایہ دار جگہ اور پینے کے صاف پانی کی عدم موجودگی باعث اذیت بنی ہوئی ہے ۔موجودہ واٹر کولر بھی عرصہ دراز سے خراب ہے جبکہ شہریوں کو شدید گرمی میں زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے فوری طور پر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں