ٹو بہ میں ہیلتھ میلہ، شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم
بچوں کے لیے پینٹنگ مقابلہ بھی ہوا ،نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے انعامات
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے اشتراک سے ہیلتھ میلہ منعقد کیا گیا، جس میں زچہ و بچہ کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔میلے میں مستحق مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، مفت ادویات دی گئیں جبکہ ماہر ڈاکٹروں نے شہریوں کو طبی مشورے بھی دیے ۔ بچوں کے لیے پینٹنگ مقابلہ بھی ہوا جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دئیے گئے ۔منتظمین نے کہا کہ ایسے پروگرام عوامی آگاہی اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔