ایس پی انوسٹی گیشن کی جامعہ مسجد سرداراں اقبال میں کھلی کچہری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان ملک نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد سرداراں اقبال میں کھلی کچہری لگائی۔
کھلی کچہری میں تھانہ سٹی پولیس،انچارج کمپلینٹ سیل،دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان ملک نے شہریوں کے مسائل سنے ،مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ ایس پی نے متعلقہ افسروں کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس پی نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متلعق شرکاء کو بریفنگ دی۔