ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات ،سٹاف کی حاضری چیک کی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور انتظامی امور کا جامع جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، ان ڈور وارڈز، لیبارٹری اور فارمیسی سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری و کارکردگی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا ِ پنجاب کی پالیسی کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور مفت علاج کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی مشینری کی فعالیت اور عملے کی موجودگی کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور باعزت طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔