8سالہ بچی پر جنسی تشدد ٹیچر پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 8سالہ معصوم بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالا ٹیچر قانون کی زد میں آ گیا۔
پرائمری سکول چاہ کرملی والا عاقل شاہ کے استاد محمد فیاض نے مبینہ طور پر آٹھ سالہ طالبہ مسماۃ (ع) کو بریک ٹائم میں اپنے سٹاف روم میں بلوا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانیکی کوشش کی ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔