تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے ماں،بیٹا مبینہ اغوا
امتیاز کی اہلیہ اور سات سالہ بیٹے کے اغوا کامقدمہ درج،تلاش جار ی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے ماں اور بیٹے کو مبینہ طور پر اغواکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے امتیاز نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ اور سات سالہ بیٹے کو ملزم اغواکرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گیاجس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ۔