وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات دیگر سامان لوٹ لیا

وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات دیگر سامان لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں عائشہ کے ہاؤسنگ کالونی میں واقعہ گھر کے تالے توڑ کر ملزم رات کی تاریکی میں الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز، ایل ای ڈی، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان کے لے گئے۔

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں عثمان کی حویلی سے لاکھوں کے قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی اور دیگر سامان چورلے گئے ۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں جامعہ مسجد سے ملحقہ مدرسے سے چور بھاری مالیت کی گندم، بیٹری، پنکھے اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں غلام حسین کی زرعی اراضی سے پیٹر انجن، ٹیوب ویل، موٹریں، بجلی کی تاریں اور دیگر سامان جبکہ تھانہ صدر کے علاقے میں تجمل کے گھر سے چور الماریوں سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں سعید کی جانب سے اپنے گھر کے باہرسے موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں