ٹوبہ کے اسید رفیق کی سی ایس ایس امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن

ٹوبہ کے اسید رفیق کی سی ایس ایس  امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قابل فخر سپوت اسید رفیق نے سی ایس ایس امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا۔۔۔

جبکہ شہر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت میاں نوید احسن کی ہونہار بیٹی سجل فاطمہ نے بھی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی آر ایس سروس جوائن کر لی۔نواحی گاؤں چک 252 گ ب لسوڑی نے ایک بار پھر اپنی علمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل کر لیا، جہاں کے ہونہار نوجوان اسید رفیق نے سی ایس ایس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نا صرف اپنے خاندان بلکہ پورے ضلع کا سر فخر سے بلند کر دیا،اسید رفیق کا تعلق ایک اعلیٰ تعلیمی گھرانے سے ہے ۔ ،انکے والد میاں عابد رفیق گورنمنٹ سکول کے ریٹائرڈ ٹیچر ہیں جبکہ والدہ بھی شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں، انکی بہن ڈاکٹر ہیں ۔سماجی و سیاسی شخصیات نے اسید رفیق کو مبارکباد پیش کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں