جڑانوالہ روڈ پر جیل کے قریب حادثہ،معمر شخص جاں بحق

جڑانوالہ روڈ پر جیل کے قریب حادثہ،معمر شخص جاں بحق

کم عمر لڑکا تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے گدھا گاڑی سے جا ٹکرا گدھا گاڑی سوار 70 سالہ اکرم موقع پر چل بسا، 15 سالہ ساحل زخمی ہوگیا

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)جڑانوالہ روڈ پر سنٹرل جیل کے قریب ٹریفک حادثے میں 70 سالہ بزرگ جاں بحق جبکہ 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کم عمر لڑکا تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا، جس سے گدھا گاڑی سوار بزرگ اکرم ولد عبد الکریم شدید زخمی ہوگیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار ساحل ولد فیصل سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے بزرگ کا تعلق چک نمبر 224 رب فیصل آباد سے جبکہ زخمی لڑکا عثمان ٹاؤن ڈھڈی والا فیصل آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں