گھرسے مدرسے پڑھنے جانے والا طالبعلم مبینہ طور پر اغوا

 گھرسے مدرسے پڑھنے جانے والا طالبعلم مبینہ طور پر اغوا

امجد کا بیٹاحسنین منصور آباد کے علاقے سے غائب ، مقدمہ درج،تلاش جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے مدرسے پڑھنے کے لئے جانے والے طالب علم کو مبینہ طور پر اغواکرلیا گیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقے میں امجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا حسنین گھر سے مدرسے پڑھنے کے لئے گیا۔ جسے راستے سے ہی ملزم نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں