ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی چین پہنچ گئے

بیجنگ: (دنیا نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

واضح رہے ایرانی وزیر خارجہ چینی حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، عباس عراقچی امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین سے ایک ہفتہ قبل چین پہنچے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں