احتساب عدالت نے نیب کے مفتی احسان الحق ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کے مفتی احسان الحق ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مضاربہ کے نام پر فراڈ کرنے کے جرم میں سات افراد کو سزائیں سنا دیں، ملزمان پر مجموعی طور پر 1.48 ارب روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق زبیر محمد خان کو 3 سال قید اور 24.82 کروڑ روپے جرمانہ، کاشف شہاب کو 3 سال قید اور 44.84 کروڑ روپے جرمانہ، آصف شہاب کو 3 سال قید اور 47.46 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

کامران اختر کو 2 سال قید اور 1.24 کروڑ روپے جرمانہ، محمد سلیمان کو 2.5 سال قید اور 14.74 کروڑ روپے جرمانہ، نعمان کو 2 سال قید اور 8.97 کروڑ روپے جرمانہ، عبداللہ لیاقت کو 2 سال قید اور 6.10 کروڑ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا۔

ملزمان 2013 میں اشتہاری قرار دیئےگئے تھے، نیب نے 2023 میں گرفتار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں