کے پی اسمبلی میں مولانا ادریس کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد جمع
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کی اراکین کی جانب سے مولانا ادریس کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔
مذمتی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اراکین اسمبلی مولانا ادریس کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔
قرارداد کے متن کے مطابق ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔