انٹر نیشل کیمبرج امتحانات، ایک اور پرچہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر نیشل کمیرج امتحانات، ایک اور پرچہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

بزنس سٹڈیز اے ایس لیول کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا، پرچہ رات سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، تین مختلف نوعیت کے پرچے سوشل میڈیا پر موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر تین مختلف پرچوں سے میں ایک پرچہ بزنس سٹڈیز کا نکلا، بزنس سٹڈیز کے پرچے کا کوڈ 9609 پیپر 1 تھا، لیک ہونے والا پرچہ آج دن میں 12.41 منٹ پر سرکولیٹ ہوا۔

کیمبرج انٹرنیشنل کے پاکستان میں نمائندوں سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا جنہوں نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بعد موقف دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں